جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قسمت بیگ قتل کیس، ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسٹیج کی معروف اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں پولیس نے سیکرٹری کے بعد ڈرائیور اور گن مین کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اداکارہ قسمت قتل کیس میں ابتدائی تفتیش کے بعد اہم پیش رفت کرتے ہوئے اداکارہ کے ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل مقتولہ قسمت بیگ کے سیکرٹری علی رضا بٹ سابق شوہر رانا مزمل اوراداکارہ ماہ نو ر سمیت چار افراد کو تفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا ہے اس لیے ہم نے تفیش کے دائر کار کو وسیع کردیا ہے اوراب لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کے ساتھ کام کر نیوالی دیگر اداکاراؤں سے بھی تفتیش کی جائی گی جس کے بعد امید ہے کہ یہ کیس حل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ دم توڑ گئیں

واضح رہے کہ لاہور کی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دو روز قبل ہربنس پورہ کے علاقے میں تھیٹرسے واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کیس سے جڑے تمام افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

مقتولہ کے سیکرٹری علی رضا بٹ کے بعد پولیس نے ڈرائیورابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس سے کیس کی تحقیقات میں مدد مل سکتی ہے۔

واقعے کو تین روز گزر جانے کے باوجود قتل میں ملوث ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے محفوظ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں