منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

کواڈرینگولر سیریز، کویت نے نیپال کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ میں ہونے والے کواڈرینگولر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 2025 کے فائنل میں کویت نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرادیا۔

کواڈرینگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حتمی مقابلے میں کویت نے 3 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، نیپال کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری اوور میں ہمت ہار بیٹھی اور پوری ٹیم 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کویت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، رویجا سنداروان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 بالز پر 63 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدائی طور پر ہی نیپال کی وکٹیں گر گئی تھیں، ایک مرحلے پر صرف 92 رنز کے اسکور پر نیپال کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں۔

تاہم بشیر احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں میں 80 رنز بنائے اور نیپال کےلیے جیت کی امیدیں جگائیں۔

نیپال کی طرف سے نندن یادیو نے صرف 14 بالز پر 37 رنز بناکر نیپال کو فائنل میں فتح دلانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور پوری ٹیم 174 رنز کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 171 پر آئوٹ ہوگئی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے گروپ مرحلے میں نیپال کی ٹیم نے کویت کو شکست سے دوچار کیا تھا مگر فائنل مقابلے میں کویت نے فتح اپنے نام کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں