بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

قائڈاعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلیے 1 کروڑ روپے انعام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نیا چیمپئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل سے ہونے والے پانچ روزہ فائنل میں ہو جائے گا۔

گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ٹیم ناردرن اور سندھ ٹرافی پر قبضے کے لیے کل سے میدان میں اتریں گی۔

ناردرن 2019-20 سے دو بار فائنلسٹ رہا ہے۔ وہ 2019-20 اور 2021-22 دونوں سیزن میں ٹائٹل سے باہر ہونے کے بعد اسے تیسری بار ونر کا ٹائٹل سجانے کے لیے پرُامید ہے۔

فائنل پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ٹاس صبح 9 بجے ہوگا جب کہ پہلی گین 9:30 پر کروائی جائے گی۔

دونوں فریق فائنل میں کچھ اہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔

ناردرن کے کپتان نعمان علی، سندھ کے کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور اسپنرز ابرار احمد اور زاہد محمود تمام ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں