جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

قائد اعظم یونیورسٹی: 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، متعدد طالب علم زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم اور فائرنگ سے متعدد طالب علم زخمی ہوگئے، طلبہ کی جانب سے پولیس پر بھی حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان شدید تصادم ہوا اور دونوں گروپس کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیاگیا ، تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا تو مشتعل طلبہ نے پولیس سے جھڑپیں شروع کردیں اور اُن پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ یونیورسٹی میں موجود میڈیا کے نمائندوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

- Advertisement -

حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی میں رینجرز طلب کی گئی اور مشتعل مظاہر کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی لیئق الرحمان کے مطابق ایک ہفتے قبل 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے آج ایک گروپ نے دوبارہ حملہ کیا، گزشتہ ایک ہفتے سے قائد اعظم یونیورسٹی میں شدید کشیدگی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جھگڑا دو گروپس میں ہوا جن میں پختون اور بلوچ طلبہ کا ایک گروپ جبکہ مقامی طالب علموں (پنجاب) کے طلبہ کا دوسرا گروپ ہے، دونوں فریقین کو سمجھانے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہ مانے۔

کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے تمام طلبہ سے فوری ہاسٹل خالی کروانے کا حکم جاری کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں