کراچی:قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے محمداسلم جناح 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم اسلم جناح کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمدعلی جناح کےنواسے محمداسلم جناح انتقال کرگئے ، ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کئی روز سےعلیل تھے ، اسلم جناح کی نمازجنازہ مسجدحبیبہ انڈہ موڑنارتھ کراچی میں اداکی گئی ہے۔
مرحوم اسلم جناح کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائےگی، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
خیال رہے قائداعظم محمدعلی جناح ایک ممتاز وکیل ، سیاست دان اور مدبر تھے، ان کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔
قائد اعظم نے 11ستمبر ، 1948 کو زیارت بلوچستان میں وفات پائی اور کراچی میں دفنایا گیا۔