جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

قائد آباد میں پولیس مقابلہ : ملزم اور اہلکار زخمی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو زخمی حٓلت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی بچہ اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا،12سالہ سجاد نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔

ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سجاد کو چار سے پانچ فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی چھوٹے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں، ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک گولی سر اور دوسری دائیں بازو میں لگی، سر میں لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔

قبل ازیں قائدآباد میں پولیس اور ملزم کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

گرفتار ملزم عادی مجرم ہے، اسٹریٹ کرائمز اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے اور پولیس کو دس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں