تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سوات اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز گئی

سوات: ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج علی الصبح سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی120کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

چار اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

یاد رہے گذشتہ ماہ 26 ستمبر کو بھی سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

اس کے علاوہ رواں سال گیارہ جنوری کو لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا، اس کے علاوہ رواں سال کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔

ماہ فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

Comments

- Advertisement -