تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کوروناویکسین لینے کے بعد قرنطینہ، سعودی شہریوں پر نئی پابندی عائد کردی گئی؟

ریاض: سعودی حکومت نے شہریوں کے لیے کوروناویکسین لگوانے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کرنے کی شرط کو افواہ قرار دے دیا اور اس طرح کی پھیلی خبروں کی تردید کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلی ہوئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو کوروناویکسین لیں گے انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا تاہم وزارت صحت نے وضاحت کردی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان گردش کرنی والی من گھڑت باتوں میں یہ بھی بتایا جارہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد ایک ہفتے کی آئیسولیشن حکومت نے مقرر کی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ وزارت کا کہنا ہے کہ شہری صحیح معلومات حاصل کرنے کے لیے مستند ذرایع کا سہارا لیں، سرکاری اداروں کی ویب سائٹ سے بھی مصدقہ خبریں مل سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -