تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قرنطینہ کی خلاف ورزی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اگر قرنطینہ کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تو انہیں جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا ہو سکے گی۔

اس حوالے سے امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 14 روزہ قرنطینہ کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 14 روزہ گھریلو قرنطینہ توڑ کر باہر نکلنے اور لوگوں سے میل جول قائم کرنے کو قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا کیونکہ اس سے لوگوں کی صحت کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عدالتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے اور حفاظتی اقدامات کے برخلاف عمل کرنے والوں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ مسلسل خلاف ورزیوں پر جرمانہ اور سزا دگنی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -