منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

حارث رؤف اور مداح میں جھگڑا، قصور کس کا؟ عینی شاہد نے سب کچھ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور مداح میں جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے واقعے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہے۔ قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی وطن واپس آچکے ہیں جب کہ کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے امریکا میں قیام بڑھا دیا ہے۔ ان میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

گزشتہ دو روز سے حارث رؤف امریکا میں ہوٹل کے باہر ایک مداح سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلسل خبروں کی زد میں ہیں اور لوگ بھی متجسس ہیں کہ آخر جھگڑا اتنا کیوں بڑھا اور قصور وار کون تھا؟

- Advertisement -

اب اس حوالے سے وہاں موجود ایک عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے اور قصور وار مداح کو قرار دیا ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر احمد ریحان خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے علاوہ ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں وہ آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ایک مداح نے راستے میں ان پر جملے کسے۔ اس موقع پر ان کی جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو وہ بھی غصے میں آ جاتا۔

 

ڈاکٹر ریحان نے مزید کہا کہ وہ حارث رؤف کے جارحانہ رویے کو سپورٹ نہیں کر رہے صرف جو ہوا وہ بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے فاسٹ بولر کے خاندان کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ کے ساتھ گالیوں کا استعمال کیا، جس پر حارث رؤف غصے میں آ گئے اور مداح کو مارنے کے لیے لپکے تاہم وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

پاکستانی ڈاکٹر نے اس واقعے کے حوالے سے ٹی وی پر بیٹھ کر نفرت انگیز تجزیہ کرنے والے سابق کرکٹرز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کہ کچھ لوگ اتنی گھٹیا بات کرتے ہیں اور یہ جو صحافی اور سابق کھلاڑی ٹی وی پر بیٹھ کر کھلاڑیوں کے خلاف نفرت کا پرچار کرتے ہیں اس کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس معاملے پر پی سی بی اور دیگر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے فاسٹ بولرز سے اظہار یکجہتی کے اقدام کو سراہا ساتھ ہی اس واقعے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف آپ کی لاعلمی پر ترس کھا سکتا ہوں، آپ کو پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کرنا چاہیے۔

ڈٓکٹر ریحان شدید برہم انداز میں مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے عید کی تصاویر پر کمنٹس کیے ہوئے تھے کہ یہ عیاشی کرنے گئے ہیں تو کیا عید کی نماز پڑھنا عیاشی ہے؟ کچھ نے کہا کہ ہنی مون منانے گئے ہیں، تو کھلاڑی اپنے اہلِ خانہ کو ساتھ لے کر جاتے ہیں اس میں ہنی مون والی کیا بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں بھارتی کھلاڑی مکمل سیکیورٹی میں گھومتے ہیں اور بھارتی فینز کو لفٹ بھی نہیں کراتے جبکہ پاکستانی کرکٹر اتنی محبت سے ملتے اور سیلفیاں کھچواتے ہیں تو آپ ان کی محبت کا جواب اس طرح سے دیتے ہیں۔ خدارا اس رویے کو بہتر کریں اور ہر باشعور شخص کو فینز کے اس قسم کے رویے کی مذمت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف سے مداح کی بدتمیزی کے اس واقعے کا چیئرمین پی سی بی نے نوٹس لیا ہے اور فین کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: آوازیں کسنے پر حارث رؤف ہتھے سے اکھڑ گئے، وائرل ویڈیو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں