ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

جاپانی ملکہ نے برطانیہ کے دورے پر ماسک کیوں پہنا؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ایمپریس ماساکو نے برطانیہ کے سرکاری دورے میں دیگر مصروفیات کے علاوہ بکنگھم پیلس کی شاہی تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے کیا تھا۔

جاپان کی ملکہ ایمپریس ماساکو نے برطانیہ کے دورے کے موقع پر حیران کن طریقہ استعمال کیا۔
اپنے استقبال کے وقت ملکہ کمیلا کے ساتھ بگھی میں موجود تھیں انہوں نے اپنے سفید لباس کے ساتھ ملتے جلتے رنگ کا ایک ماسک پہنا ہوا تھا لیکن یہ محض فیشن کی بات نہیں تھی اس کے پیچھے ایک اہم وجہ پوشیدہ تھی۔

جاپانی شہنشاہ اور ملکہ

- Advertisement -

ایمپریس ماساکو نے ماسک کیوں پہنا؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایمپریس ماساکو نے ماسک پہننے کا فیصلہ اپنی صحت اور عوامی فلاح کے پیش نظر کیا، برطانیہ میں کوویڈ 19 کے حالات ابھی بھی کچھ حد تک موجود ہیں اسے لیے ایمپریس ماساکو نے محتاط رہنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ جاپانی ثقافت میں ماسک پہننے کو بیماریوں سے بچنے اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کے لیے ایک ذمہ داری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Queen Camilla

دوسری جانب ڈیلی میل کی رائل رپورٹر کے مطابق ماسک پہننے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ایمپریس ماساکو کو گھوڑوں سے الرجی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرنس لوئس جو اس وقت 6 سال کے ہیں نے بھی گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارا۔ جون 2023 میں ٹروپنگ دی کلر کے دوران ایک بگھی سواری کے دوران انہوں نے کچھ دیر کے لیے اپنی ناک پکڑلی تھی، اس کی وجہ گھوڑوں کی بو بھی ہوسکتی ہے۔

 Japanese

شہنشاہ نارُوہیتو نے آرڈر آف دی گارٹر کا تمغہ زیب تنم کر رکھا تھا جو برطانیہ میں بہادری کا سب سے پرانا اور سب سے اعلیٰ ایوارڈ ہے، انہوں نے اس ایوارڈ کو اسی روز ایک ظہرانے میں بادشاہ سے وصول کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں