تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دولت مشترکہ سے رکن ملکوں کا ایک دوسرے پر انحصار پیدا ہوا، ملکہ الزبتھ

لندن: ملکہ الزبتھ دوم نے کہا ہے کہ میرے والد نے 1949 میں دولت مشترکہ کی بنیاد رکھی تھی، دولت مشترکہ کی سربراہی میرے لیے باعث اعزاز ہے، دولت مشترکہ سے رکن ملکوں کا ایک دوسرے پر انحصار پیدا ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں منعقدہ دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملکہ الزبتھ نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی تعداد 53 ہوچکی ہے۔

ملکہ الزبتھ نے کہا کہ رکن ملکوں کو اپنے خیالات کا اور تصورات پیش کرنے کا موقع ملا، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں میں تجارت، تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے نوجوان نسل نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطے میں ہے، خواہش ہے دولت مشترکہ رکن ملکوں کے استحکام کے لیے کام کرتی رہے، دولت مشترکہ سے ہم زیادہ مستحکم اور خوشحال ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کا یوتھ ایمبسیڈر مقررکردیا

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کے لیے یوتھ ایمبسیڈر مقرر کیا تھا، شہزادہ ہیری اپنی ہونے والی بیگم میگھن مرکل کے ساتھ نوجوانوں کو دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔

یاد رہے کہ دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس میں 53 ممالک کے سربراہان شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں اہم وفد اجلاس میں شرکت کررہا ہے، وفد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر تجارت پرویز ملک ودیگر شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -