جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ملکہ برطانیہ کی قریبی عزیز الزبتھ شیکرلی چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قریبی عزیز اور دیرینہ دوست الزبتھ شیکرلی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی کزن اور قریبی دوست الزبتھ شیکرلی 79 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، انہیں لیڈی الزبتھ آنسن کے طور پر جانا جاتا تھا، وہ ملکہ برطانیہ کی تقریبات کے انتظامات سنبھالنے کے امور انجام دیتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال اتوار کی صبح ہوا، انتقال کے وقت گھر کے ممبر موجود تھے، لیڈی الزبتھ نے سوگواران میں ایک بیٹی اور دو نواسے چھوڑے ہیں۔

- Advertisement -

البزتھ شیکرلی 1941 ونڈسر کاسل میں پیدا ہوئیں، ان کی والدہ اینی ڈنمارک کی شہزادی تھیں، انہوں نے وسکاؤنٹ اینسن سے 1948 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ڈنمارک کے شہزادے کی سوتیلی بیٹی کی حیثیٹ سے لیڈی لزبتھ ناروے، لکسمبرگ اور ہالینڈ کے حکمران خاندانوں سمیت پورے یورپ کے شاہی حلقوں میں چلی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں