بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کوئٹہ:‌ سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت بلیلی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

نمائندہ اے آر وائی مصطفیٰ ترین کے مطابق بلیلی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کےقریب دھماکا ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

بلیلی چیک پوسٹ چمن اور افغانستان کی طرف سے آنے والی شاہراؤں کا داخلی راستہ ہے اور یہ تقریبا 18 سے 20 کلومیٹر پاک افغان بین الاقوامی شاہرہ پر واقع ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق واقعے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں