اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سنگاکارا اور عمران طاہر کی بدولت سلطانز فاتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیرہویں میچ ملتان سلطانز نے کمار سنگاکارا اور عمران طاہر کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا تاہم سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اسکور کی پوزیشن تھوڑی بہتر بنائی، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے 6 کھلاڑی صرف مجموعی اسکور میں 1 رن کا اضافہ کرسکے، گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں بالترتیب 27، 28، 46، 69، 92 ، 101 ، 101، 102، 102، 102، 102 مجموعی اسکور پر گریں، آخری کے چھ کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کر سکے، سرفراز احمد 30 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ ملتان سلطانز کے باؤلر عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک مکمل کی علاوہ ازیں سہیل تنویر نے تین اور جنید خان دو اور شعیب ملک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں ہی 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، کمارسنگاکارا 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

گیارہویں اوور کی چوتھی بال پر احمد شہزاد 27 کے انفرادی جبکہ 66 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کمار سنگاکارا کی ففٹی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سلطانز نے 16.4 اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔

سرفراز احمد کی باؤلنگ

سلطانز نے محتاط انداز میں بٰٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دس اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 53 تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے اوپننگ کے لیے احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا کو کریز پر بھیجا گیا، پانچ اوور میں بغیر کسی نقصان کے سلطانز کی ٹیم نے 33 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے باعث گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کی اور سرفراز الیون 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

چودہویں اوور کی چوتھی بال پر گلیڈی ایٹر کے بلے باز محمد نواز جبکہ آخری بال پر سرفراز احمد بھی پویلین لوٹے، بعد ازاں پندرہویں اوور میں بھی ٹیم کو ایک اور وکٹ کے نقصان کا سامنا رہا، 15 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں پر 107 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں شین واٹسن 19 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ٹیم کا مجموعی اسکور 76 تک پہنچایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز عمر امین اور شین واٹسن نے کیا، چوتھے اوور کی آخری بال پر عمر امین جبکہ پانچویں اوور کی پہلی بال پر رمیز راجہ آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز اسکور کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں