ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی السادات مارکیٹ کے قریب دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز کوئٹہ میں سڑک کنارے قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹالز پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں