اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کوئٹہ:زرغون روڈ پر دھماکا، 5پولیس اہلکاروں سمیت14افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ فلائی اوور کے قریب زوردار بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وئٹہ میں زرٖغون روڈ پر فلائی اوور کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہیں، شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی۔

- Advertisement -

آٹھ اگست کو سول اسپتال جیسے کسی واقعے کے پیش نظر کسی کو بھی ایمرجنسی وارڈ کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔

دھماکہ نو بج کر پینتیس منٹ پر ہوا،اس بار دہشت گردوں نے زرغون روڈ پر سول جج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور رشاہوانی کا قافلہ گزر رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا ، دھماکے میں جسٹس ظہورشاہوانی محفوظ رہے، اے آر وائی نیوز نے دھماکے کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کرلی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنرول بم کا تھا، جس میں تین سے چار کلو باردو استعمال کیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے سے پہلے جج کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے ، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق اور 112 سے زائد زخمی ہوئے تھے،کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت سول اسپتال لائی گئی تو اس دوران ہسپتال میں زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت سول اسپتال میں وکلاء اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدارآمد تیز کرنےاور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں