بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق تصویر میں دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہواہے، جس نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھار کھی ہے۔

امریکی ساختہ ایم فور رائفل افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد نے جو یونیفارم پہن رکھا ہے وہ بھی یوایس میرین کور کا ہے، تصویر میں گولیاں، میگزین، جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

- Advertisement -

را کے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے کالعدم بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، قوم کو فارن فنڈڈ دہشتگردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ چلنا ہوگا۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں