ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دہشتگردوں کیخلاف کامبنگ آپریشن کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہاسانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کوئٹہ میں کامبنگ آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے آٹھ اگست کو صوبے کے لئےافسوسناک دن قرار دیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو دہرایا ہے۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے


وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد امن وامان تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ جہاں بھی چھپے ہوں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخر دہشت گرد تک لڑیں گے ان کا پیچھا کریں گے.

ثنااللہ زہری نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کئی افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن تٖفصیلات نہیں بتا سکتے۔


 مزید پڑھیں : سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی


بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے، دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد باہتر ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں