ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کوئٹہ کے المناک سانحے کی تحقیقات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: المناک کوئٹہ سانحے کی تحقیقات جاری ہے، شواہد فرانزک ٹیسٹ کئلیے بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کئے اور فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے، بعض ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے انکے سیمپل لئے گئے ہیں۔

دھماکے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے۔


 مزید پڑھیں: سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی


دوسری جانب سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے دو ہزار دس میں بھی اس طرح کا واقعہ ہوا تھا، شدید زخمیوں میں ایک لڑکی سمیت پچیس سے زائد زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کو ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر ایئر فورس کی خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا جبکہ کوئٹہ سے سی ون تھرٹی طیارہ زخمیوں کو لیکر کراچی کے فیصل بیس پہنچا، فیصل بیس سے زخمیوں کو فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں پی این ایس شفا اور آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


واضح رہے کہ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب اس سانحے سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکیل رہنما بلال کاسی کی میت لینے کے لیے وکلا برادری سول اسپتال کے احاطے میں جمع تھی۔

بلال کاسی کو علی الصبح منو روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں