منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوئٹہ دھماکہ :کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اجلاس کا ایجنڈا ملتوی کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کوئٹہ خود کش حملہ کو ملک کا ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے اس حملے کو پاکستان پر حملہ قراردیا گیا، رائے شماری کے دوران ارکان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

- Advertisement -

اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ پر بحث کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئےٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے افسوسناک سانحے پر ملک کی دیگرسیاسی شخصیات عمران خان، بلاول بھٹو زرداری ، سراج الحق، شیخ رشید، مریم نواز شریف ، سینیٹر شیری رحمٰن، اسد عمر، جہانگیر خان ترین ، شرمیلا فاروقی، ودیگر نے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں