کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی شہید صحافی شہزاد یحیحیٰ کے گھر پہنچے اور شہید شہزاد کے بھائیوں سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوئٹہ دھماکے میں شہید صحافی شہزاد یحیحیٰ کے گھر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ورثاء سے شہزاد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی بھی دی۔
شہید کمیرہ مین کے بھائیوں سے بات کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شہدا کو اون کرتی ہے شہزاد قوم کے شہید ہیں، ہمیں حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
کمانڈر سدرن کمانڈنےشہیدکے بیٹے کو اپنا بیچ بھی اتار کر دیا۔
گزشتہ روز کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور سول ہسپتال کے دورہ کے موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کو بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں : دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ وہ ہمارے حوصلے پست کردے گا، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا رہتا ہے، دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔