بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار شہید،4افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : گوالمنڈی میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار شہید جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔

کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک کے قریب شہری نے اطلاع دی کہ چوک پر دکان کے سامنے نالے کے قریب مشکوک تکیہ پڑا ہے۔

پولیس اہلکار مشکوک تکیےکو چیک کرنے گئے اس دوران دھماکہ ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کئے۔

دھماکے کےبعد صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دھماکے کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔ دہشت گردوں کا ہدف کوئی ہائی پروفائل شخصیت نہیں بلکہ عام عوام کو نقصان پہنچانا تھا۔ دھماکے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں جشن آزادی منانے سے نہیں روک سکتیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور ان کو ختم کر دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں