تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کوئٹہ کے سرکاری اسپتال موت بانٹنے لگے، بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

کوئٹہ: اسپتال میں چیک اپ کے لئے آنے والے والدین اپنے لخت جگر سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بولان میڈیکل سینٹر میں انتہائی افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں سرکاری اسپتال کے اندر گٹر کے کھلے مین ہول نے معصوم کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ عاشقان کے والدین اسپتال کی او پی ڈی میں مریض کا معائنہ کرانے آئے تھے اسی دوران ان کا لخت جگر لاپتہ ہوگیا، والدین نے فوری طور پانچ سالہ عاشقان کے گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق کئی گھنٹے تلاش کے بعد جب بچے کا کوئی سراغ نہ ملا تو اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سہارا لیا گیا، ویڈیو دیکھ کر حکام کے دل دہل گئے کیونکہ بچہ او پی ڈی کے قریب کھلے مین ہول میں گر گیا۔

فوری طور پر بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا، متاثرہ خاندان یہ خبر سنتے ہی آہ وبکا کرنے لگے، پولیس نے فوری طور پر بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: اسپتال میں اسٹریچر نہ ملا، خاتون ضعیف والدہ کو چادر پر بٹھا کر گھسیٹتی رہی

متاثرہ خاندان نے واقعے کو انتظامیہ کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے گٹر میں گرنےسےبچے کی موت پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

ترجمان بی ایم سی کے مطابق اسپتال میں سیوریج لائن بندش معمول بن چکی جس کی بڑی وجہ عرصہ دراز سے مرمتی کام کا نہ ہونا ہے۔

Comments

- Advertisement -