کوئٹہ پولیس نے صوبائی ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر گرینڈالائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کرلیا۔
گرینڈ الائنس کے مطابق گرفتاری احتجاج کے پیش نظر کی گئی، ملازمین نے وفاقی طرز پر مراعات نہ ملنے پر آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا کہنا ہےکہ قائدین کو مذاکرات کے بہانے بلا کر حراست میں لیا گیا، اب احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رُل گئے۔