کوئٹہ : چمن شاہراہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں ختم کی گئی چیک پوسٹیں بغیر کسی حکومتی ہدایات کے دوبارہ بحال کر دی گئیں جس کے سبب مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر ختم کردہ چیک پوسٹیں حکومتی حکم کے بغیر بحال ہونے سے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شیلا باغ اور زڑہ بند چیک پوسٹیں عدالتی احکام پر ختم کی گئی تھیں۔
اطلاعات ہیں کہ یہ چیک پوسٹیں محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر دس کے قریب قائم کی گئ ہیں، ہر تھوڑی دیر کے فاصلے کے بعد ان چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے مسافروں اور تاجروں کو روکنے اور انہیں چیک کرنے کے عمل سے مسافر و تاجر دونوں کر شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
اسی لیے یہ چیک پوسٹیں حکومت نے ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم انہیں بغیر کسی ہدایات کے دوبارہ بحال کردیا گیاہے.
متاثرین کا کہنا ہے کہ اتنے کم فاصلے پر اتنی ساری چیک پوسٹیں ہونے سے ان کا قیمتی وقت بہت ضائع ہوتا ہے اورنتیجہ کچھ حاصل نہیں ہورہا، حکومت ان چیک پوسٹوں کی تعداد میں کمی کرے۔