کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس لیکیج کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 9 مزدور، ٹھیکیدار اور مائن منیجر جاں بحق ہوئے ہیں۔
- Advertisement -
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
بلوچستان حکومت نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔