اشتہار

کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس کے وار جاری ہے، کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کو چار روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رحمت اللہ کی ہلاکت کے بعد رواں سال اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ : مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق


یاد رہے کچھ روز قبل صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں بائیس مریضوں میں کانگو وئرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے نو مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

 مزید پڑھیں : کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے


دوسری جانب کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیسسز سامنے آگئے ہیں، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص سولہ سالہ شاہد خان کا تعلق سائٹ ٹاوٴن سے ہے اور وہ جناح ہسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہے جبکہ دوسرے متاثرہ شخص کا تعلق بھاولپور سے ہے اور وہ گلشن اقبال کے نجی ہسپتال میں داخل ہے۔

رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


 کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں