کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کے مشترکہ آپریشن میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں مستونگ روڈ پر ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش کی۔
اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ۔
مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ،مارے جانے والے دہشت گردوں کی نعشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔