کوئٹہ: ٹیکسی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہزار ہ ٹاؤن سے مسافروں کو لیکر علمدار روڈ جانے والی پیلی ٹیکسی اسپنی روڈ پر شہر کی جانب رواں دواں تھی کہ پرانا پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔
جس سے گاڑی میں سوار چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال اور بعدازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم حملہ آورموٹرسائیکل پر واردات کرکے فرار ہوگئے۔