منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں فائرنگ،چار پولیس اہلکار جاں بحق،وزیراعظم کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : تین گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش اور گرفتارری کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، پہلا واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں پیش آیا جہاں دو پولیس اہلکاروں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نجی گاڑی میں سریاب کی طرف جارہے تھے۔

فائرنگ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت نعیم اختر اور سید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہزار گنجی میں رونما ہوا،جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایس ایچ او شالکوٹ جاوید بزدار کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہوگئے تاہم ایس ایچ او شالکوٹ اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کوئٹہ میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پولیس نے بعد ازاں ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں