بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 پلے آف کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا، گلیڈی ایٹرز نے یہ اعلان سوشل میڈیا پیج پر پوسٹر شیئر کرکے کیا۔

پوسٹر میں کپتان سعود شکیل، محمد عامر اور رائلی روسو شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرکے لکھا گی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں اور ان کا رن ریٹ 0.906 ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شروع کے میچوں میں ناکامی کے بعد اپنے اگلے میچوں میں شاندار واپسی کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔

پلے آف میں جگہ بنانے کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اگلے دو میچ اہم ہیں کیونکہ وہ ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ انہیں پی ایس ایل 10 فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے دو مواقع ملیں گے۔

کوئٹہ کا اگلا میچ بدھ کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ لیگ مرحلے کا آخری میچ اتوار کو سب سے نیچے والے سلطانز کے خلاف کھیلا جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں