تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

کوئٹہ کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر احمد بازئی کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان کے خلاف ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ درج ہے۔

تھانہ بجلی گھر میں درج مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔

عمران خان نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر بھی کی تھی۔

Comments