ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

بلوچستان میں کڑاکے کی سردی ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان اور بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑنے لگی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کہیں برفباری کہیں بارش اور سرد ہوائیں نے موسم ٹھنڈا ٹھار کردیا ہے۔

بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے۔

- Advertisement -

۔اسکردو اور گوپس میں پارہ منفی سات تک پہنچ گیا ہے، کالام اور قلات میں منفی چھ ،گلگت،استور مین منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

دیر، مالم جبہ میں منفی چار ہنزہ میں منفی تین جبکہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت تین ، لاہورچھ ، پشاور سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکہ کوہسار میں برف باری نے موسم خوشگوار کردیا جبکہ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور اسموگ میں بھی کمی آ گئی ہے۔

کراچی میں سرد ہواوں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں