بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وفاقی اور بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے کے بعد دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیاد پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے، پُرعزم ہیں بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اجلاس میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار اور دعا کی گئی۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نے سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں