جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ،5 اہلکارزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،دو زخمیوں کی حلات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مططابق سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی علاقے بلیلی میں غزہ بند روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی اہلکاروں کو لیکر جارہی تھی کہ اسے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

دھماکے کےنتیجے میں پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ اورمحکمہ شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور بیس سے بائیس سال کی عمر کے حملہ آور نے آٹھ سے دس کلو گرام بارود پر مشتمل جیکٹ پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

دھماکہ کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو دونوں اطراف سے سیل کردیا اور رات گئے تک شواہد اکھٹے کرنے کا کام جاری رہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں