ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کوئٹہ: حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 کمانڈر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا۔ دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 اہم کمانڈر مولوی عبد الغفور اور جان محمد محسود ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ روز ابھی نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھمال کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں شہدا کی تعداد 83 ہوچکی ہے۔

دھماکے کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور اب تک مختلف مقامات پر 40 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

صرف کراچی میں رینجرز سے مقابلوں میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں 17 جبکہ سرگودھا میں 2 دہشت گرد کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں