اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہدایت خلجی ویڈیوز اسکینڈل: ’متاثرہ لڑکیاں معلومات فراہم کریں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اور انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ سے ‏متعلق کہا ہے کہ ملزم نےکسی اورلڑکی کوبلیک میل یاہراساں کیا ہے تو وہ ہمیں بتاسکتی ہے معلومات ‏دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ 2 دسمبر کو کیس سےمتعلق ‏رپورٹ دی گئی تھی 2 خواتین آئی تھیں کہ ہماری بچیوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے درخواست ‏پرملزم کو گرفتار کیا اور گھر پر چھاپہ مارا گیا ملزم کےگھرسےہمیں مزیدثبوت اورشواہدملےہیں ‏ثبوت پنجاب فرانزک لیب بھجوائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلےخاتون نےگھریلوتشددکاکیس درج کرایاتھا کیس میں خاتون نے کہا ‏ملزم میرا شوہر ہے اور تشدد کرتا ہے لیکن خاتون نےبعدمیں عدالت میں صلح کرلی تھی۔ ‏

- Advertisement -

سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل

فدا حسن کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں ابھی بہت کچھ سامنےآئےگا تحقیقاتی ٹیم ‏تشکیل دےدی گئی ہے، سائبرکرائم ونگ سےبھی رابطہ ہے ویڈیوز200سےکم ہیں مزیدتحقیقات ‏ابھی جاری ہیں یہ معاملہ کتنے عرصے سے چل رہاتھااس کی تحقیقات ہورہی ہیں ملزم ہدایت ‏اورچھوٹابھائی خلیل ہماری حراست میں ہے ہدایت انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ 2 دسمبر کو جو خواتین درخواست لےکرآئیں انہیں ٹریس کیا ایک لڑکی کی ‏آخری لوکیشن ہمیں کابل کی ملی تھی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ بھی رابطےمیں ہیں تحقیقات ‏کر رہے ہیں ویڈیوزسےمتعلق سائبرکرائم ونگ کام کررہاہے اس وقت ملزم ہدایت کیخلاف2 کیسز ‏رجسٹرڈ ہیں۔

پولیس افسر نے کہا کہ ملزم نےکسی اورلڑکی کوبلیک میل یاہراساں کیاوہ ہمیں بتاسکتی ہے ‏معلومات دینے والوں کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ملزم کیخلاف ہمیں جتنےبھی زیادہ ثبوت ‏ملیں گےکیس مضبوط ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں