ہر گھر میں باورچی خانے (کچن) کی صفائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ کچن میں پیدا ہونے والی گندگی لال بیگوں اور دیگر حشرات الارض کی افزائش کا بڑا سبب ہے۔
اس لیے خواتین کچن کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، کچن میں چولہوں کے گندے ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ان ہی پر کھانا، چائے اور دیگر اشیاء پکائی جاتی ہیں۔
کچن کی دیواروں چولہوں اور کیبنٹ کی فوری اور بہترین صفائی کیلئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال جادوئی اثر رکھتا ہے جس طریقہ کار آج ہم آپ کیلئے مندرجہ ذیل سطور میں بیان کررہے ہیں۔
اس کیلئے برتن دھونے والے برش پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو ایک مرتبہ تھوڑے سے پانی سے دھولیں اور پھر اس گیلے برش سے چولہے کو رگڑیں، جہاں زیادہ میل جمی ہوئی ہو اس پر کوئلے کا باریک پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر رگڑیں، منٹوں میں چولہے کی گندگی اور جما ہوا تیل صاف ہو جائے گا۔
کچن کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے ایک پیالے میں ٹوتھ پیسٹ، 2 چمچ نمک اور 1 چمچ پھٹکری کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں پھر اس پیسٹ سے دیواروں کو صاف کریں۔
اس سے کچن کی دیواریں بھی صاف ہو جائیں گی اور ٹائلوں کے کونوں کے درمیان جمی ہوئی میل بھی نکل جائے گی۔
یہ وہ کامیاب طریقہ کار ہیں جن سے نہ تو کچن کی دیواروں کا رنگ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کے نشانات پڑتے ہیں۔