تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قندوز کے اہم ضلعے پر افغان حکومت کا دوبارہ کنٹرول

کابل : افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے ضلع خان آباد پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق قندوز کے گورنر اسد اللہ عمر خیل نے کہا کہ افغان فورسز نے ضلع خان آباد پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے.انہوں نے یہ دعویٰ طالبان کی جانب سے خان آباد پر قبضے کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کیا.

اس سے قبل افغانستان میں حکام کا کہنا تھا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلعے پر قبضہ حاصل کر لیا ہے.

جنگجوؤں نے کئی جانب سے ایک ساتھ حملہ کیا اور حکومتی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا.قندوز گذشتہ برس طالبان کے قبضے میں آ گیا تھا.

*قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے خان آباد ضلع طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا.

یاد رہےسنہ 2014 میں بین الاقوامی فوجوں کے انخلا کے بعد سے طالبان نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں میں کئی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے.

*طالبان کا افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ

افغان سکیورٹی فورسز ملک کے 34 صوبوں میں سے نصف میں باغیوں کے ساتھ برسرِ پیکار ہے.چند دن قبل طالبان نے قریبی صوبے بغلان کے ایک ضلعے پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

خان آباد کے ضلعی منتظم حیات اللہ امیری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ ’طالبان نے مختلف جگہوں سے حملہ کیا تھا ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی لیکن ہمیں کوئی مدد نہیں ملی۔‘

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے پورے ضلعے کے علاوہ اسلحے اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کے شہر قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کےلیے سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -