ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلبرگ چورنگی پر بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس نے بیوپاریوں کوحراست میں لے لیا، زیرحراست بیوپاری میاں بیوی حیدرآباد سے بکرے فروخت کرنے کے لئے لائے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی جانب سے مزید قانونی کارروائی نہیں کی جارہی، 7 بکرے تھانے منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ بیوپاریوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کامران چورنگی کے قریب مسلح ڈاکو قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ملزمان بکروں کا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ بیوپاری نے گلستان جوہر تھانے میں واردات کی درخواست جمع کر ادی ہے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ حیدرآباد سے ٹرک بکرے لے کر گلستان جوہرکامران چورنگی پہنچا تھا تو 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے ٹرک ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔

خواتین کو زدوکوب کرنے والے جتھے کا ایس پی پر حملہ

بیوپاری کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کامران چورنگی پر ایڈریس معلوم کر رہا تھا، ملزمان ٹرک ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں