کراچی : ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قربانی کی ادائیگی میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کی بڑی وجہ مہنگائی ہے۔
شہریوں نے اس بار سنت ابراہیمی کیلئے ذاتی طور پر مہنگے جانور خریدنے کے بجائے اونٹ اور گائے میں حصہ ڈالنے کو زیادہ ترجیح دی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کھالوں کی خریدو فروخت کے ابتدائی نمبرز جاری کردیے۔،
ٹینرزایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا ہے کہ اب تک جمع کی گئی کھالوں کی مالیت 376 ارب روپے کے قریب ہے، عالمی منڈی میں کساد بازاری کی وجہ سے اس سال کھالوں کی قیمت کم رہی۔
انہوں نے بتایا کہ گائے کی کھال کی قیمت800 روپے، بکرے کی کھال 300 روپے رہی، مقامی طور پر بجلی ،گیس کی قیمتیں بڑھنے سے بھی ٹینریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔