لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ اسے متنازعہ بننے سے بچانے کے لیے کررہی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں۔
الیکشن کمیشن کے حوالے سےمخلتف سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے لیے مشاورت جاری ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے معاملے پر عوامی عدالت میں جائیں گے۔