جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

افغانستان کی صورت حال، شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہمسایہ ممالک کا اجلاس آج طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی دعوت پر ہمسایہ ممالک کا اجلاس آج منعقد کیا جائے گا، جس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرا شرکت کریں گے جبکہ اس کی صدارت شاہ محمود قریشی کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی استحکام و خوشحالی کویقینی بنانےکیلئے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس سےموقع فراہم ہوگاکہ ہمسایہ ممالک افغانستان کی صورت  کے بعد مل کرکام کریں، پرامن اور مستحکم افغانستان کےمشترکہ مقصدکیلئے مل کر اقدامات کریں۔ اجلاس معاشی روابط اورجوڑنےکےایجنڈےکو عملی شکل کیلئے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں 5 ستمبر 2021 کو خصوصی نمائندوں کی سطح پر ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  افغانستان کےاستحکام میں ہمسایوں کاکلیدی مفاد ہے، پرامن افغانستان خطےمیں تجارتی راہداری میں بڑا شراکت دار بن سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں