لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر1 میں قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسکینڈل کا مرکزی ملزم تنزیل الرحمان پیش ہوا اوراس کا وکیل دونوں ہی پیش نہیں ہوئے۔
عدم پیشی پر عدالت نے تنزیل الرحمان کی عبوری ضمانت خارج کردی اور پولیس کو ملزم تنزیل الرحمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
واضھ رہے کہ عدالت نے تنزیل الرحمان کی عبوری ضمانت اٹھائیس اگست تک منظورکی تھی۔
قصور میں گزشتہ کئی سالوں سے معصوم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا جارہا تھا۔
واقعے کے منظرِ عام پرآنے کے بعد متعدد گرفتاریاں پیش میں آئیں اوراب عدالت نے ضمانت پررہا مرکزی ملزم کی ضمانت بھی خارج کرکے اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ملزم تنزیل الرحمن لاہور ہائی کورٹ میں ہی سینئر کلرک کی حیثیت سے ملازم تھا جسے اس واقعے کے ملازمت سے معطل کردیا گیا تھا۔