تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

کراچی: ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے اپنے سینیٹ کے امیدواروں سے دستبرداری کے بعد کراچی کی سیاست میں نیا موڑ آگیا.

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کی سیلیکشن سے دستبرداری کے اعلان کا رابطہ کمیٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے. ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔

جلد زبردست بریک تھرو ہوگا: خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے دل میں فاروق ستارکی جوجگہ ہے، وہ ہمیشہ رہے گی، ہم ایک جسم کے دوبازو ہیں، جدا ہو ہی نہیں سکتے. انھوں نے امید ظاہر کی کہ 24 گھنٹے میں زبردست بریک تھروہوگا، برف پگھلے گی.

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے فاروق بھائی سے کہہ رہے تھے، آپ نام فائنل کرلیں، آج انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نام فائنل کرلیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق بھائی کی ناراضی اب ختم ہونے والی ہے۔

ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں: کنور نوید جمیل

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کا اقدام مثبت ہے، ہم فاروق ستار سے مسلسل کہہ رہے تھے، امیدوار فائنل کریں. فاروق ستارآئیں اور کنوینر کی سیٹ سنبھالیں.

کنور نوید جمیل نے کہا کہ کامران ٹیسوری پرجو اعتراض تھا، وہ برقرار ہے، ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں، الیکشن کمیشن میں جو 16 نام دیے ہیں، فاروق ستار کی مشاورت سے انھیں میں سے چار فائنل کریں گے. اجلاس کے بعد بیٹھ کر مشاورت کریں گے.

فاروق ستار بہادرآباد آئیں اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں

ایم کیو ایم کی سنیئر رہنما نسرین جیل کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ تو بہانہ بن گیا، اصل بات یہ ہے کہ پارٹی آئین، منشور اور اختیارات کیا ہیں، ابھی بہت سی باتیں طے نہیں، پارٹی کہاں ہے اور کیا ہے یہ الیکشن کمیشن کو بتانا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی غلطی پرہے، اسے تسلیم کرے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے. فاروق ستار بہادرآباد آئیں اوررابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں.


رابطہ کمیٹی چار سینیٹرز کے نام دے دے: فاروق ستار کا اپنے امیدواروں سے دستبرداری کا اعلان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -