اشتہار

خرگوش ’’پولیس میں افسر‘‘ بھرتی ہوگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں پولیس میں مرد وخواتین بھرتی کیے جاتے ہیں لیکن امریکا میں پہلی بار ایک خرگوش کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔

یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ہے جہاں پولیس نے گمشدہ خرگوش کو گود لیا تھا اب اس کو محکمہ پولیس میں بھرتی کرنے کے بعد ’’فلاحی افسر‘‘ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

اس دلچسپ کہانی کا آغاز اس طرح ہوا کہ کیلیفورنیا پولیس اہلکار ایشلے کارسن کو گزشتہ سال کیلیفورنیا کے یوبا سٹی کے علاقے پرسی ایونیو میں ایک گمشدہ خرگوش ملا تھا۔

- Advertisement -

کارسن اُس خرگوش کو اپنے ہمرہ پولیس سٹیشن لے آیا تھا جس کو بعد ازاں جانوروں کے کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تھا تاکہ اس کے خاندان کو ڈھونڈا جاسکے۔

تاہم گمشدہ خرگوش کا خاندان نہ ملنے پر کیلیفورنیا کی پولیس سروسز نے اس کو گود لیا۔ خرگوش کا نام ملنے والے علاقے پرسی کی مناسبت سے پرسی رکھا اور پولیس میں بھرتی کر لیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ خرگوش کو محکمہ پولیس میں بھرتی کرنے کے بعد اب یوبا سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایسٹر سنڈے سے کچھ دن پہلے ہی اس کو “فلاحی افسر” کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب خرگوش آفیسر پرسی بن گیا ہے۔

محکمے نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ آفیسر پرسی دن کے وقت محکمہ پولیس کے لاؤنجز میں رہتا ہے اور سب کے لیے معاون جانور ثابت ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں