اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ربیکا خان کے حق مہر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان کے حق مہر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح دو روز قبل کراچی میں ہوا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز اور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر ربیکا نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا اور حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

نکاح کے ایک خاص ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین ترین جذباتی لمحے کے دوران آبدیدہ ہو گئے جب انہوں نے ربیکا خان کو اپنا ہمسفر تسلیم کیا۔

تاہم اس نکاح کی خاص توجہ کا مرکز “حق مہر” بن گیا، جسے بعض افراد 2 کروڑ تو کچھ 20 لاکھ سمجھ بیٹھے۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ نکاح میں حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ نکاح خواں نے مذاقاً یا مبالغہ آمیز انداز میں کہا کہ “دو کروڑ گواہان” اس نکاح کے شاہد ہیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Emediafashionworld (@etrendingx)

سوشل میڈیا صارفین ربیکا خان کے حق مہر پر بحث کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اس کی حیثیت کے مطابق بہت عام ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’انہیں یہ رقم اسپانسر شپ کے ذریعے واپس مل جائے گی۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ کچھ نہیں ہے کیونکہ اس کی شادی کروڑوں کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں