ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

رابی پیرزادہ کا ایک اور احسن قدم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر نئی سواری کے چرچے ہیں، ویڈیو میں انہیں سڑک پر رکشہ چلاتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے اپنے فلاحی ادارے کے لیے رکشہ خریدا ہے جس کے ذریعے غریبوں تک کھانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی لیکن انہوں نے اسی رکشے کو ڈرائیو کرکے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رکشہ چلانے کی ویڈیو شیئر کی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزارہ کا کہنا تھا کہ رکشہ ہمارے فاؤنڈیشن کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی مدد سے فوڈ ڈسٹری بیوشن کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی رکشہ چلا کر ہوئی، اللہ ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کی استطاعت دے، رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن تقریباً 200 کے قریب غریب خاندانوں کی مدد کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں