شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ایک اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور انہیں ڈریپ لگی ہوئی ہے۔
رابی پیرزادہ کی ٹیم کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی ساتھ ہی مداحوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے۔
تاہم پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں ہوا کیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر پوسٹ آتے ہی مداح ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور وہ اب فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں۔